ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / لوئیس کی طوفانی سنچری میں اڑی ٹیم انڈیا، 2غلطیوں کی وجہ سے ملی کراری شکست

لوئیس کی طوفانی سنچری میں اڑی ٹیم انڈیا، 2غلطیوں کی وجہ سے ملی کراری شکست

Tue, 11 Jul 2017 19:09:47    S.O. News Service

کنگسٹن ،،10؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ٹیم انڈیا کے لیے ویسٹ انڈیز دورے کا اختتام اچھا نہیں رہا، کیونکہ اس سیریز کے واحد ٹی- 20میں ویسٹ انڈیز نے اتوار کو بری طرح شکست دی۔ویسٹ انڈیز کے سلامی بالے ایون لوئیس (125رن ، 62گیند، 6چوکے، 12چھکے)نے اکیلے دم پر میچ کو اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا۔کنگسٹن کے شبینا پارک اسٹیڈیم میں سیریز کا واحد مقابلہ کھیلا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کپتان کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اووروں میں 6وکٹ پر 190رن بنایا ۔جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے 18.3اوور میں ایک وکٹ پر 194رن بنالیا ۔ایون لوئیس( 125رن)اور مارلن سیموئلس (36)ناٹ آؤٹ لوٹے۔لوئیس نے 25گیندوں میں نصف سنچری بنائی ، جبکہ 53گیندوں میں سنچری مکمل کی۔ٹیم انڈیا کے لیے دو غلطیاں بھاری پڑیں،پہلے محمد سمیع اور وراٹ کوہلی کی ٹکر کی وجہ سے 47رن پر ان کوزندگی ملی ،پھر 55کے ذاتی اسکور پر ان کو ایک اور زندگی ملی، جب دنیش کارتک نے کیچ چھوڑدیا ، اس بار بھی بھی وراٹ کوہلی کیچ لینے کے لیے دوڑے تھے اور کارتک نے غلط فہمی میں کیچ چھوڑ دیا،اس کے بعد لوئیس نے کوئی موقع نہیں دیا اور ٹیم کومیچ جتا کر ہی واپس آئے۔

کرس گیل نے 18رنز بنائے ۔اپنا پہلا میچ کھیل رہے کلدیپ یادو نے گیل کو کیریئر کا پہلا شکار بنایا، لیکن اس کے بعد کوئی گیندبازوکٹ نہیں لے سکا ۔ٹیم انڈیا کی جانب سے دنیش کارتک نے ٹاپ اسکورر رہے۔انہوں نے 29 گیندوں میں 48رنز (5چوکے،3چھکے)لگائے۔وراٹ کوہلی نے 39رنزبنائے، جبکہ شیکھر دھون نے 12 گیندوں میں 22رنزبنائے۔


Share: